(نمبر01:حضرت آدم علیہ السلام کا قصہ)

  🌷بسم اللہ الرحمن الرحیم🌷

        حضرت آدم علیہ السلام

قصص النبیاء اردو، قرآن الکریم اور احادیث صحیحہ کی   روشنی میں، قرآن میں بیان کیے گئے انبیاء علیہ السلام کے مشہور و معروف سبق آموز قصے جس میں دین و دنیا کی کامیابی اور انسانی زندگی کی اصلاح ہے۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ہر انسان بہت مصروف ہے اور کتاب کو پڑھنا اور ہر جگہ اسے ساتھ رکھنا مشکل ہے۔ اسی مشکل کےپیش   نظر ہم قصص النبیاء جیسی عظیم کتاب کو آپ کے لئے  پیش کر رہے ہیں۔ جیسے کبھی بھی اور کہیں بھی آسانی 
                                                    سے پڑھ  سکتے ہیں۔
                         

 جب انسان نے پہلے پہل اس زمین پر قدم رکھا تو اللہ نےانسان کو دنیا میں بھیجنے سے پہلے انسان کے زندہ رہنے کےلئے تمام سامان ںپیدا فرمایا۔ ہوا،پانی، آگ اور مٹی یہ انسان کی بنیادی ضرورت تھی ا س کہ بغیر تو انسان زندہ ہی نہیں رہ سکتا انسان کہ جسم میں قوت پیدا کرنے کے لئے کھانا بھی ضروری تھا اس کےلئے اللہ تعالی نے پھل، پھول، درخت ، میوے ، پودے ہرے بھرے درخت پیدا کئےاس کے علاوہ سر اٹھائے بلند وبالا پہاڑ، رواں دواں گنگناتے ہوئے چشمے ، بل کھاتے دریاں ، سمندر ، چاند، سورج ، ستارے غرض کہ ہر وہ چیز جو انسان کہ زندہ رہنے کےلئے ضروری تھی، وہ پیدا کی۔ ان سب چیزوں کہ علاوہ انسان کہ آرام وسہولت کےلئےاور چیزوں کی بھی ضرورت تھی وہ بھی 
                                                          پیدافرمائیی۔


زمین، آسمان کے اندر بے شمار چھپے ہوئے خزانے اوروسائل ہیں، مثلا لوہا، چاندی، ابراق، تیل، کوئلہ اور گیسیں ہیں یہ تمام چیزیں انسان کی ضرورت کی ہیں ان سے انسان فائدہ حاصل کرتاہے ان تمام چیزوں کو زمین کے اندر سے نکالنے اور دریافت کرنے کے لئے ایک ایسی ذی عقل اور علم رکھنے    والی ہستی کی ضرورت تھی جو ان تمام چھپی ہوئ اور
                                    اوجھل چیزوں کو ڈھوندھ نکالے۔


Previous
Next Post »

Featured Post

اسلام کی سچی تعلیم

    🌹بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹 ...